ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی جانب سے ماتحت عملہ میں عید گفٹ تقسیم

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیصل آباد کی جانب سے ماتحت عملہ میں عید گفٹ تقسیم ،ملازمین کا اظہار خوشی۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری حافظ محمد ذاکر نے گزشتہ روز آفس کے ماتحت عملہ میں عید کے تحائف تقسیم کئے ،جس پر ڈرائیورغلام سرور ،مقصود احمد، اطہرنور،صغیر احمد ،وسیم ،شفیق ، عادل رسول ودیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او ایلیمنٹری سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر حافظ محمد ذاکر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ماتحتوں سے حسن سلوک کرنا انسانیت اور مسلمانیت کے تحت ہم پر فرض ہے ۔