عوام کو متحد ہوکر چوروں کامقابلہ کرناہوگا:لیاقت بلوچ

عوام کو متحد ہوکر چوروں کامقابلہ کرناہوگا:لیاقت بلوچ

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو متحد ہوکر چوروں اور ڈاکوؤں کامقابلہ کرناہوگا،77سال سے وڈیروں، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں نے پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں جماعت اسلامی پی پی107کے زیراہتمام عیدملن پارٹی اورمنعقدہ ممبرسازی کنونشن کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاویدقصوری ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزمان بٹ،پی پی  107کے امیرشیخ عمیراحمد ،یاسراقبال کھارا ،شیخ عمرمختار،میاں عابدعثمان، ڈاکٹرمحمدخالد نے بھی اظہار خیال کیا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی جدوجہد اور14روزہ پنڈی دھرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ، عوام کو بجلی بلوں میں مزید ریلیف دینے کی ضرورت ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے ، ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے ، 1994سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ،پٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی کرنے کے ساتھ لیوی کے نام پر اضافی وصولی بند کی جائے ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خطاب میں مزید کہا کہ بجلی وپٹرول کی قیمتوں میں کمی اور عوام کے حق کیلئے 7اپریل کو لاہور میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور پرامن جدوجہد و مزاحمت جاری رکھیں گے ،اسرائیل نے حماس کے ساتھ کیے معاہدے کی پاسداری نہیں کی ،100سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں