ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات جاری :چودھری قمر عباس

ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف  اقدامات جاری :چودھری قمر عباس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چودھری قمر عباس وڑائچ نے کہا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات جاری ہیں اوراس سلسلہ میں موٹرورکشاپس ،ہوٹل ،ٹی سٹال،کمرشل وصنعتی اداروں سمیت بھٹہ خشت کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ روز نامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری قمر عباس وڑائچ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی،ہم نے تمام ورکشاپوں ،کمرشل و صنعتی اداروں کے مالکان کو تنبیہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالانات اور مقد مات درج کروا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں