پیس ویلفیئر آرگنائزیشن کی تھیلیسیمیا کے حوالے سے میٹنگ

 پیس ویلفیئر آرگنائزیشن کی تھیلیسیمیا کے حوالے سے میٹنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیس ویلفیئر آرگنائزیشن چنیوٹ کی جانب سے 8 مئی کو تھیلیسیمیا ڈے پر ہونے والی آگاہی واک کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 میٹنگ کی صدارت پیس ویلفیئر کے چیئرمین محمد سلمان بیگ نے کی جبکہ میٹنگ کا انعقاد پیس ویلفیئر کے ڈائریکٹر ویمن ونگ ڈاکڑ طیبہ ذوالفقار نے کروایا ،میٹنگ میں پیس ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران نے بھر پور شرکت کی جن میں آرگنائزیشن کے پریزیڈنٹ امجد بشیر، سینئر ممبر حافظ اظہر، سینئر ممبر خباب اصغر، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعمان ایوب، جنرل سیکرٹری مرزا محمد نعمان بیگ، مرزا احمر حسان بیگ، علی اصغر، طلحہ شبیر، زاہد علی زیدی، ملک آصف ، مس آمنہ ساجد، مس خدیجہ، مس امبر، مس رومیسہ اور عروج فاطمہ سمیت دیگر ممبران شامل تھے ۔شرکائے میٹنگ نے تھیلیسیمیا ڈے پر آگاہی واک کے حوالے سے اپنی رائے دی ۔اس موقع پر چیئرمین پیس ویلفیئر آرگنائزیشن مرزا محمد سلمان بیگ اور ڈائریکٹر میڈم طیبہ ذوالفقار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چنیوٹ کے ہر فرد کو تھیلیسیمیا کی روک تھام بارے آگاہی دی جائے یہ بیماری صرف شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ سے روکی جا سکتی ہے ، ہمارا مقصد تھیلیسیمیا فری پاکستان بنانا ہے ، تھیلیسیمیا سے بچاؤ صرف بروقت آگاہی اور خون کے عطیات سے ہی ممکن ہے ،یہ واک نہ صرف شعور بیدار کرے گی بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں