ماموں کانجن:مہر ساجد کی والدہ کا انتقال، سپرد خاک کر دیا گیا

 ماموں کانجن:مہر ساجد کی والدہ  کا انتقال، سپرد خاک کر دیا گیا

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے مہر ساجد کی والدہ انتقال کر گئیں، سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں چکنمبر 505 گ ب میں مہر نوشیر پٹواری کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے مہر ساجد اور مہر ماجد ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چکنمبر 505 گ ب آبادی پربانہ والی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعدازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں