ڈی سی چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ہدایات جاری

ڈی سی چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ہدایات جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ چنیوٹ صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اورسرجیکل ٹاور کے گراؤنڈ فلور کو فوری کھولنے کی ہدایت کردی۔

اس دوران انہوں نے ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلااور انگلیوں پر نشانات لگاکر5روزہ انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں 60 بیڈز پر مشتمل زیر تعمیر سرجیکل ٹاور پر جاری کاموں کا جائزہ لیااورکام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے ، 60 بیڈز کے اضافہ سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی نئی پرشکوہ عمارت بھی زیر تعمیر ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیااورمریضوں سے علاج معالجہ اور ادویات ملنے بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی سو فیصد دستیابی کے لئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں،مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں۔علاوہ ازیں ضلع چنیوٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی سی چنیوٹ نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 97 ہزار122بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر1467ٹیمیں مامورہیں، باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں