شورکوٹ میں بھی 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل شورکوٹ میں بھی 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاافتتاح کیا ،اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر ماریہ امداد،ڈاکٹر ذیشان مظہر،ڈاکٹر واصف الطاف،ڈاکٹر ریحان طاہر کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر ذیشان مظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ تحصیل بھر میں 1 لاکھ 11 ہزار بچے جو کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،460 ٹیمیں مختلف علاقوں میں گھروں میں جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی،والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین کے دو قطرے لازمی پلائیں ،پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔