اے سی پیرمحل نے بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحلذوالفقار صابر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کمسن بچے کوپولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاکر 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
ہسپتال آمد پر ڈپٹی ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ،ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید چوہدری اور دیگر سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر ڈاکٹر مزمل حسین نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ پانچ روز تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھر میں 87ہزار 455بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے اور تشکیل کردہ ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر گھروں میں جاکر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی، 5دنوں میں مقرر کردہ ٹارگٹ کو حاصل کرلیا جا ئے گا ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے چند قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں ، حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تحصیل میں جاری انسداد پولیو مہم کو بذات خود براہ راست مانیٹر کروں گا اور پر امید ہوں کہ والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں گے ۔