فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،دکان سے ملاوٹی اشیائے خورونوش برآمد

 فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،دکان سے ملاوٹی اشیائے خورونوش برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت اور ملاوٹی اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ رحمن سٹی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا اور اس دوران ملزم کی دکان سے غیر معیاری، مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء برآمد کر لیں،فوڈ اتھارٹی حکام کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں