پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد ، چاق و چوبند دستے شریک

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس کی جانب سے طارق مجاہد پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا جس میں پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر طارق مجاہد پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا، جنرل پریڈمیں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ملک امین نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا اور اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا، پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پریڈ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، لائن آفیسر اورضلع بھر سے پو لیس افسران و ملازمین ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیزاہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس حکام کے مطابق جنرل پریڈکا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اورڈسپلن میں بہتری لانا ہے ، پریڈپولیس فورس کے جوانوں کو جسما نی وزہنی طور پر مضبوط رکھتی ہے ۔