ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ ،کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ ،کھلی کچہری کا انعقاد

فیصل آباد،چنیوٹ(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا، ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمدنے ان کا استقبال کیا۔

 آرپی او نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او سمیت دیگر پولیس افسر وں نے شرکت کی،آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر کر دیئے ،علاوہ ازیں آرپی او فیصل آباد نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھا نہ سٹی چنیوٹ کی انسپکشن بھی کی اورتھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک، مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا، رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی ۔ انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمد،ایس پی انوسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی، دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں،کرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات کو یکسو کرکے ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں