پی ایچ اے کی غفلت ،مختلف پارکس میں نصب لائٹیں خراب

پی ایچ اے کی غفلت ،مختلف پارکس میں نصب لائٹیں خراب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے کی غفلت کے باعث مختلف پارکس میں نصب لائٹیں خراب ہوچکیں جس کی وجہ سے رات ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں، نشئیوں نے ڈیرے جما لئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بچے اور خواتین رات کے اوقات میں پارکس میں جانے سے گھبرا نے لگے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ایچ اے کی غفلت کے باعث پارکس نشئیوں کی آماجگاہوں میں تبدیل ہوچکے ، مختلف رہائشی علاقوں میں موجود پارکس کی لائٹیں خراب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب کر ویران ہوجاتے ہیں ،خواتین اور بچے اندھیرے کے باعث شام اور رات کے اوقات میں پارکس میں جانے سے گھبراتے ہیں، نشے کے عادی افراد پارکس میں بیٹھ کر منشیات کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی سہولت اور تفریح کیلئے بنائے جانے والے پارکس میں شام کے وقت عجیب خوفناک اور گھٹن زدہ ماحول ہوجاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں موجود پارکس کی حالت زار کو نظرانداز کردیا جاتا ہے ، چند ایک ایسے پارکس جو شہر کے وسط میں موجود ہیں ان پر توجہ دی جاتی ہے اور کئی کئی ماہ تک پی ایچ اے کا عملہ وہاں نہیں آتا ،کروڑوں روپے خرچ کرکے بنائے جانے والے پارکس شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے ، پی ایچ اے انتظامیہ صرف کاغذی کاروائیوں کی حد تک کام کرتی ہے ۔شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں