حکومتی اقدامات سے لوگ خوشخال ہوں گے :میاں عبدالمنان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ۔۔۔
شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں بہت بڑاریلیف دے کر نواز شریف کے ویژن کی تقلید اور عوام سے دوستی کا ثبوت دیا ،اس سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی اور غریب عوام کے بلوں میں ہزاروں روپے کمی ہوگی،احساس محرومی کے شکارلوگ خوشحال ہوں گے ۔اپنے جاری بیان میں لیگی رہنماء نے کہا کہ 7روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں الگ کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر اقدامات کے نتیجے میں کم از کم 5روپے فی یونٹ مزیدکمی ہوسکتی ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے متحرک ہیں، وزیر اعلیٰ نے پرائیویٹ سیکٹر میں کم اجرت دینے کابھی سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیبرکواجرت کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ،چھوٹے اداروں کے ورکرزکو لیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کرانے کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورعوامی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ہمیشہ متحرک رہی ہے ،نئے پاکستان کے دعویداروں نے پونے چارسال صرف عوام کوکھجل خوارہی کیاہے ۔