ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کی زیر صدارت بر ڈ ہیزڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوساریہ حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بر ڈ ہیزڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فلائٹ سیفٹی آفیسر پی اے ایف، ایم ایم عالم ائیر بیس عدنا ن انجم، میو نسپل آفیسر ریگولیشن احسن حسن، ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی سید غلا م مرتضیٰ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ما حو لیات رحمت اللہ خان کے علا وہ ریسکیو 1122، وائلڈ لائف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر فلائٹ سیفٹی آفیسر نے مختلف فنل پوائنٹس پر صفائی ستھرائی، دفعہ 144کے تحت کبوتر با زی اور پتنگ بازی کی پا بندی پر عملدرآمد یقینی بنا نے اور قیمتی ہوائی جہازوں اور ہوابا زوں کی حفاظت کے سلسلہ میں اٹھائے جا نیوالے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے قیمتی ہوا ئی جہاز اور ہوا باز ملک و قوم کا سرما یہ ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے میو نسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ کبوتر پالنے والے حضرات کو قانو نی نو ٹسز جاری کئے جا ئیں کہ دفعہ 144کے تحت کبوتر با زی کے مقابلہ جات اور کبوتر اڑانے پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔