کمشنر سرگودھا کی کمشنر سرگودھا اور کالج کی تقریب میں شرکت

 کمشنر سرگودھا کی کمشنر سرگودھا اور کالج کی تقریب میں شرکت

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی ڈی پی ایس سکول اینڈ انٹر کالج میں پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سال 2024کے میٹرک اور ایف ایس سی بورڈکی پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار خان کے علاوہ تمام محکموں کے افسران اور طلبہ، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا جہا نزیب اعوان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے اور نوجوان نسل کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کمشنر نے اساتذہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا استاد نہ صرف طالبعلم کی شخصیت سنوارتا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے والدین کے تعاون کو بھی کامیابی کا اہم ستون قرار دیا۔اس موقع پرکمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے سال 2024کے میٹرک اورایف ایس سی کے امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں شیلڈزاور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں