تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے : وزیر صحت

تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے : وزیر صحت

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  نجی میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے ۔کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجوایٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں  نجی میڈیکل کالج کے 6 ایم بی بی ایس بیچ 2017-2023 کے 600 میں سے 173 کو ڈگریاں دی گئیں۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہاکہ تمام کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میڈیکل ایجوکیشن کو پروموٹ کر رہے اور شعبہ صحت میں نوجوان ڈاکٹروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں