این ٹی ڈی سی : پراجیکٹ مینجمنٹ، تنازعات کے حل پر سیمینار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل کے موضوع پرمقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے ممتاز بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر رومانو ایلیونے نے شرکت کی اور شرنے پراجیکٹ مینجمنٹ سے متعلق مؤثر حکمت عملی اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ڈاکٹر رومانو ایلیونے تربیلا ڈیم منصوبے میں پراجیکٹ منیجر اور ڈی آر بی ایف اور فیڈک ایڈجوڈیکیشن کے چارٹرڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر رومانو ایلیونے اپنے تجربات بیان کیے اور ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں آگہی دی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیاض نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب ہوم ورک ناگزیر ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رومانو کی مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ این ٹی ڈی سی افسران لیکچر کے دوران پیش کئے گئے طریقہ کار کو پراجیکٹ مینجمنٹ کے اصولوں میں شامل کریں۔