ای پے پنجاب :ابتک 754 ارب کے ٹیکس وصول

لاہور(خبرنگار)سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو ابتک 754 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔۔۔
جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز 8 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔