کالج اساتذہ کے ترقی کیسز پر اعتراضات ،واپس بھجوادیئے گئے

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اساتذہ کے پروموشن کیسز اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دیے۔
تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے پروموشن کیسز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے واپس بھجوا دیا۔ کیسز کے ورکنگ پیپر پورے نہ ہونے کی وجہ سے کیسز واپس بھجوائے گئے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی غفلت سے اساتذہ پروموشنز سے محروم رہ گئے۔