ٹرانس ایجوکیشن پالیسی پنجاب میں نافذ کرنے کی منظوری

ٹرانس ایجوکیشن پالیسی پنجاب  میں نافذ کرنے کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 38 ویں کمیشن میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت چیئر پرسن پی ایچ ای سی اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024کو متفقہ طور پر پنجاب میں نافذ کرنے کی منظوری دی جس کا مقصد بین الاقوامی جامعات اور اداروں کے ساتھ تعلیمی اشتراک کو فروغ دینا ہے ۔ اجلاس میں 17 فروری 2025 کو منعقدہ وائس چانسلرز کانفرنس کی سفارشات پر مبنی ایک عملی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں