سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں چل بسی

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، مہوش کو اسکے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاؤن میں درج کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون مہوش 5روز بعد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ، مہوش نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکے خاوند شاہد، دیور سہیل اور سہیل کی بیوی سمرین نے اسے تیل چھڑک کر جلایا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،اس مقدمے میں دفعہ 302 شامل کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔