واسا:اتھارٹی کوفعال کرنے کیلئے قوانین کی تیاری شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی، صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔
اتھارٹی کو مؤثر انداز میں فعال کرنے کے لیے رولز اینڈ ریگولیشنز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ چار کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔یہ کمیٹیاں آئندہ پندرہ روز کے اندر اپنی تجاویز اتھارٹی کو پیش کریں گی، جو کہ قوانین اور پالیسی سازی میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔ہیومن ریسورس پالیسیز، رولز اینڈ ریگولیشنز کمیٹی، ملازمین کی بھرتی، تربیت اور سروس سٹرکچر پر سفارشات تیار کرے گی۔