فنڈز نہ ہونے سے نہر میں تیر تا ریسٹورنٹ منصوبہ مؤخر

لاہور(شیخ زین العابدین)پی ایچ اے فلوٹنگ ریسٹورنٹ بنانے کے لیے حکومت کی ایک اور کوشش، آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں کنٹریکٹر کو ورک آرڈر جاری کیا جائے گا۔۔۔
حکومت کی طرف سے تاحال مکمل فنڈز نہ دیئے گئے، دوسری جانب ریسٹورنٹ کی تعمیر کے لیے نہر کے احاطے کے مسائل آنے کے بعد ڈیزائن کے مسائل بھی آنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی طرف لاہور میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا فلوٹنگ ریسٹورنٹ نہر میں بنانے کا مجوزہ پلان بنایا گیا، نہر میں پہلا فلوٹنگ ریسٹورنٹ بنانے کا منصوبہ مسائل کے بھنور میں پھنستا جارہا ہے ، پی ایچ اے انتظامیہ نے مئی کے پہلے ہفتے میں ہی فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر کے لیے نجی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیسپاک کی طرف سے فلوٹنگ ریسٹورنٹ کے ڈیزائن کو بھی منظور کر لیا گیا ،تاہم حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا، فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر کے لیے پینتیس کروڑ اور شپ کی تعمیر کے لیے فنڈز درکار ہیں لیکن حکومت کی طرف سے تاحال فنڈز کا اجرا نہیں ہوسکا جو فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔