گوالہ کالونی میں 2 غیر قانونی رہائشی عمارتیں سیل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے گوالہ کالونی ہربنس پورہ سائٹ کا دورہ کیا، گوالہ کالونی میں دو غیر قانونی طور پر رہائشی بلڈنگز کی نشاندہی کی اطلاع ملی تھی۔۔۔
سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اطلاع ملتے ہی فوری سائٹ پر پہنچے اور دونوں رہائشی بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا، سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ گوالہ کالونی میں غیر قانونی طور پر بلڈنگز قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔