کسانوں کیلئے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا

لاہور(سیاسی نمائندہ)گندم کا ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا کسان ایک مرتبہ پھر حکومت کی کسان دشمن پالیسی کیخلاف سڑکوں پر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر پنجاب محمدجاوید قصوری، سردار ظفر حسین خان، رشید منہالہ، سردار نور محمد ڈوگر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جماعت اسلامی،کسان بورڈ، کسان اتحاد اور دیگر کسان تنظیموں نے گندم کے بحران لاہور سمیت پورے پنجاب بھر میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے نا رواحکومتی سلوک اور گندم کی امدادی قیمت 4000مقرر نہ کرنے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا اور دھرنا دیا۔ لیا قت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک غذائی حوالے سے بحران کا شکار ہو جائیگا۔ ہم کسانوں کو تنہا نہیں رہنے دینگے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کسان دشمنی سے باز آجائے۔