سبزہ زار کے 6 بلاکس میں گھروں کے باہر بنے جنگلے مسمار

سبزہ زار کے 6 بلاکس میں گھروں کے باہر بنے جنگلے مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کا اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا دوسرا روز، سبزہ زار کے چھ بلاکس میں گھروں کے باہر بنے جنگلے، شیڈز، تھڑے مسمار۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کامختلف سکیموں، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ مختلف علاقوں میں کارروائیاں،160املاک سربمہر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کا اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا دوسرا روز،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سبزہ زار سکیم کے جی بلاک کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھیں۔ ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دو روز میں شروع کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کامختلف سکیموں، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،160املاک سربمہر کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں