6ہزار اساتذہ کی تبادلوں کیلئے درخواستیں

لاہور(خبر نگار)سخت شرائط کے باوجود 6 ہزار اساتذہ تبادلوں کے لیے میدان میں آگئے، مقررہ تاریخ میں 5 ہزار 9 سو 23 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
اوپن میرٹ ریگولر کیٹگری میں 4 ہزار 3 سو 25 اساتذہ نے اپلائی کیا ،باہمی اور تقرری کے منتظر 1 ہزار 5 سو 98 اساتذہ نے اپلائی کیا ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے کاغذات کی تصدیق کرنا شروع کردی،یکم مئی تک تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے ،تین ہزار سے زائد خواتین جبکہ 2 ہزار 8 سے زیادہ میل اساتذہ نے اپلائی کیا۔