پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ

پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ

لاہور(خبرنگار)ٹیوٹا پنجاب کے ادارے جی ٹی ٹی آئی گلبرگ لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ، تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چینی قونصل جنرل ژاو شیرین اور چیئرپرسن ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر تقریب میں شریک تھے ۔چینی قونصل جنرل نے چین کے صدر کی آمد سے قبل اس معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ماڈل کے طور پر ہے اور وہ امید کرتے کہ پاکستان کے دیگر صوبے بھی اس کی پیروی کریں گے، معاہدہ ہمارے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو ڈیجیٹل اکانومی سے روشناس کرانے کے لئے رول ماڈل ہو گا۔تقریب میں آئی ٹی ایم سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر وانگ پینگ، چیئرمین چائنیز بزنس کونسل شین کوجانگ اور مسٹر نی ہاو سمیت دیگر نے خطاب کیا اور معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سی او او ٹیوٹا شاہد زمان لک، ایس ڈی جی اختر عباس بھروانہ ،ڈی جی عامر عزیز سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ وفد نے بعد ازاں انسٹیٹیوٹ کی سائیٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے چین کے تعاون سے بنی ہوئی لبان ورکشاپ اور جی ٹی ٹی آئی میں جاری ہاسپیٹی لیٹی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں