ذاتی اراضی پر ایکشن نہ رکا تو مہم پر حکم امتناعی دینگے : عدالت

ذاتی اراضی پر ایکشن نہ رکا تو مہم پر حکم امتناعی دینگے : عدالت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے نام پر شہریوں کی ذاتی اراضی ہتھیانے پر شہری کی ذاتی اراضی پر ممکنہ کارروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی،درخواست گزار محمداکرام کے وکیل نے دلائل دئیے کہ گوجرانوالہ کچہری روڈ پر تجاوزات کے نام پر آپریشن جاری ہے ،ذاتی اراضی کی قانونی دستاویزات ڈی سی گوجرانوالہ کو دیں،قانونی دستاویزات کی فراہمی کے باوجود آپریشن کے ذریعے ذاتی اراضی سے بے دخل کیا جا رہا ہے ،عدالت ڈی سی گوجرانوالہ کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت نے شہری کی جائیداد پر قبضہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ قانون شہریوں کی ذاتی اراضی کو ہتھیانے کی اجازت نہیں دیتا،ذاتی اور سرکاری اراضی پر قابضین کے درمیان فرق کیوں نہیں دیکھا جا رہا،اگر ذاتی اراضی پر کاروائی نہ روکی گئی تو تجاوزات کے خلاف جاری اچھا اقدام متاثر ہو سکتا ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب افسران کو شہریوں کی ذاتی اراضی اور قابضین کا فرق بتائیں،اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو عدالت ساری کاروائی پر حکم امتناعی جاری کر دے گی،عدالت نے شہری کی ذاتی اراضی پر ممکنہ کاروائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور ڈی سی گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں