ٹرینوں کے بعد ریلوے ہسپتال بھی پرائیویٹ کرنیکا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے بعد ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کے 7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی کی جانب سے اعلٰی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا۔ لاہور کیرن ہسپتال، لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایاجائے گا۔