ڈی سی کی زیر صدارت ٹریفک حادثات روک تھام جائزہ اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ٹریفک حادثات روک تھام جائزہ اجلاس

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس کو رواں سال سے اب تک ضلع میں ہونیوالے حادثات اور انکی وجوہات اور مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے، حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے، زائد کرایہ وصول کرنے والی بسوں و ویگنوں کو تھانہ بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، ڈی سی نے تمام ٹرانسپورٹرز کو سختی سے کرایہ ناموں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی، سرکاری کرایوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مناسب انتظامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں