کسانوں کا گلے میںروٹیاں ڈال کر احتجاجی مظاہرہ‘دھرنا

کسانوں کا گلے میںروٹیاں ڈال کر احتجاجی مظاہرہ‘دھرنا

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب حکو مت کسان کش پالیسی کیخلاف کسانوں کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، ضلع کچہری سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی،ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا،احتجاج کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری افتخار‘ضلعی صدر مہر اکمل ایڈوو کیٹ ، تحصیل صدر بورے والہ اعجاز اجمل چھٹہ اور حافظ اویس غلام حسین ، ڈاکٹر حسن چیمہ نے کی ۔چودھری افتخار نے کہا کہ حکومت گندم کا ریٹ جاری نہ کرکے کسانوں کیساتھ ظلم کر رہی ہے ، انہوں نے الزام لگایا کہ بڑے بزنس مین کو فائدہ پہنچانے کیلئے گندم کے نرخ جاری نہیں کیے گئے ۔ ضلعی صدر مہر اکمل نے واضح پیغام دیا کہ اگر حکومت نے کسان کش پالیسیاں ختم نہ کیں تو کسان سڑکوں پر رہیں گے اور ہمراہ جینا مرنا یہیں پر ہو گا،اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے ،حکومت فوری طور پر گندم کے مناسب نرخ کا اعلان کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں