وہاڑی میں بھی گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتما م
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )وہاڑی میں بھی ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتما م کیا گیا۔۔۔
اے آر پی چرچ نزد چاندنی پارک وہاڑی پادری سلمان کیلون،کیتھولک چرچ 11-9 ڈبلیو بی فادر عامر شہزاد اور ایف سی بی چرچ فش فارم وہاڑی میں پاسٹر یوآب گل،سینئر پاسٹر ممتاز ساون اور پاسٹر ریاض مسیح نے عبادت کرائی ،فول پروف سکیورٹی انتظامات ،ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا خیال رکھا گیا،تمام مسیحی مرد خواتین اور بچوں نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے ۔چرچ انتظامیہ کی جانب سے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا ،تمام چرچز میں ملکی سلامتی اور بقاء کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام چرچز کی صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاسٹر یوآب گل،پاسٹر ممتاز ساون اور پاسٹر ریاض مسیح نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔