تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ لڑکا جاں بحق
رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی )سڑک کنارے کھیلنے والے 10سالہ کمسن بچے کو نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا’ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈہرکی(سندھ) کارہائشی10سالہ کرم علی اپنے گھر کے نزدیک سڑک کنارے ہم عمرساتھیوں کے ہمراہ کھیل رہاتھاکہ اسی دوران گزرنے والی نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے کرم علی کوکچل ڈالا’جسے ورثاء نے فوری طورپرطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں 10سالہ کرم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔