آفس سے ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا سامان چوری
میلسی (نامہ نگار )میلسی کے محلہ شنکر پورہ میں ایک آفس سے چور ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔
تفصیل کے مطابق محلہ شنکر پورہ کے ثاقب شہزاد نے نہر فدہ پر آفس بنا رکھا ہے جہاں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور آئے اور تالے توڑے ،آفس سے مختلف اشیاء مالیتی ایک لاکھ 61 ہزار چوری کرکے لے گئے ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔