تلیری سپر بند کی دوبارہ ڈیزائننگ ‘ اقدامات جاری‘اجمل چانڈیہ

تلیری سپر بند کی دوبارہ ڈیزائننگ ‘ اقدامات جاری‘اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہا ہے کہ تلیری سپر بند کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپر بند کے گرد و نواح کے آبادی کے مسائل کو مد نظر رکھنے ہوئے انہوں نے صوبائی وزیرآبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ سے ملاقات کی ہے اور ان کو تلیری سپر بند کی وجہ سے عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور اسکی بناوٹ کو دوبارہ سے ڈیزائن کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ ملاقات میں میاں کاظم علی پیرزادہ نے تحفظات دور کرنے اور جلد اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم مظفرگڑھ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ملاقات میں سابق ناظم یوسی بھٹہ پور گلاب خان چانڈیہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں