فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف جہاد فرض ہو چکا :پیر آصف

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف جہاد فرض ہو چکا :پیر آصف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی تباہی عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف جہاد فرض ہو چکا ،مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے فتوی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،مسلمان حکمرانوں کا غیرت ایمانی اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سنی تحریک حلقہ PP-98 کے زیر اہتمام ‘‘اسرائیل و امریکہ مردہ باد ریلی’’ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔ پیر محمد آصف رضا قادری نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری کسی مسلمان ملک کے ہرگز خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،اسر ا ئیلی ظلم و تشدد کے پیچھے مکمل امریکی حمایت ہے ،اسلامی ریاستوں کو اپنی بقا ء کے لیے فلسطین کو آزاد کروانا ہوگا،مسلمانوں کی عزت اور برکت جہاد میں پوشیدہ ہے ،اسلامی ممالک خوف کی دنیا سے باہر نکل کر عملی جہاد کا اعلان کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کریں،عوام کے ساتھ تاجر برادری اسرا ئیلی مصنوعات کے با ئیکاٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں اپنے چہرے سے منافقانہ نقاب اتاردیں ، یہودی فتنے کی سرکوبی کیلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ریلی کے اختتام پر فلسطینیوں کی جلد آزادی،شہداء کی بلندی درجات اور ملکی ترقی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں