فیصل آباد : مرکزی جمعیت اہلحدیث کی اسرائیل کیخلاف ریلی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی سفاکیت وظلم بربریت کے خلاف دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی یوم دعا منایا اورریلیوں کا اہتمام کیا۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے مسجد اقصی بٹالہ کالونی سے اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی ، اسی طرح خالد محمود اعظم آبادی نے مرکز سیدنا حسین ؓجامع مسجد یوسف اہلحدیث چکنمبر 219 تلیاں والا سے ریلی نکالی ۔دوسری طرف صوبائی ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد ، سبطین شاہ نقوی ، قاری حنیف ربانی ، قاری احمد حسن ، مولانا ابرار احمد ظہیر ، قاری محمد ارشد ، مولانا بہادر علی ، قاری بشیر احمد ، مفتی محمد نصر اللہ عزیز ،شیخ محمد اسحاق ، حافظ عمر فاروق ارشد ، حافظ منظور الٰہی ، عبدالحفیظ انور ، قاری انعام الرحمن و دیگر نے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی غنڈہ گردی اور سفاکیت سے انسانیت بھی شرما گئی ، معصوم بچوں ، عورتوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر عالمی استعماری قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ اسرائیل نے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور مسلسل کر رہا ہے ، پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے لاکھوں افراد جانے کو تیار ہیں ۔آخر میں قبلہ اوّل فلسطین کی آزادی ، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔