ترقی پانے والے ٹریفک افسران کو رینک لگانے کی تقریب

 ترقی پانے والے ٹریفک افسران کو رینک لگانے کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)گریڈ 17 میں ترقی پانے والے ٹریفک افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے 46 ٹریفک افسران کو پروموشن رینکس لگائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی نے ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں تقریب میں شرکت۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے ٹریفک افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ تقریب میں والدین عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے ٹریفک افسران کی فیلڈ پوسٹنگ سے قبل سات روزہ ٹریفک کمانڈ اینڈ مینجمنٹ کورس کروانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی گرومنگ اور سپروائزری رول بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ کورس میں آن لائن شامل کیا جائے۔ سینئر افسران اور ماہرین ٹریفک افسران کو لیڈر شپ رول اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا انفراسٹرکچر، سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں