شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی میں ڈی ایس پی کی بطور سرپرست شرکت

 شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی میں  ڈی ایس پی کی بطور سرپرست شرکت

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل چودھری محمد اکرم کی شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں بطور سرپرست شرکت۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی پی او کیپٹن  بلال افتخار کی ہدایت پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل نے ایس ایچ او شورکوٹ چھاؤنی محمد سعید کے ہمراہ 8 گھگھ شورکوٹ میں شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں بطور سرپرست شرکت کی اور دلہن کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے تحائف پیش کئے ،دلہے کو سلامی دیتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔شہید کانسٹیبل محمد اکرم نے سال 2007 میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیاتھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں