شورکوٹ :فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء کی ریلی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )بارایسوسی ایشن شورکوٹ کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت و حملوں کے خلافبارایسوسی ایشن شورکوٹ کے صدر میاں اختر جنجیانہ ،جنرل سیکرٹری وقاص سلیم ،جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر محمد اقبال کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی، تحصیل کچہری سے تحصیل چوک تک نکالی گئی ریلی میں وکلاء برادری،سول سوسائٹی کے نمائندگان،صحافی برادری اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، انہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بار ایسوسی ایشن شورکوٹ نے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ،حکومت پاکستان بھی اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔