ڈی سی جھنگ کا ملز کو کاشتکاروں کی فوری ادائیگیوں کا حکم

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈرنے کاشتکاروں کو شوگر ملز سے گنے کی پیمنٹ کی ادائیگی کے حوالے سے ملز نمائندگان اور کسان راہنماؤں سے میٹنگ کی۔۔۔
اس دوران انہیں شوگر ملز میں زیر التوا کاشتکاروں کی گنے کی ادائیگیوں بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے ملز مالکان کو گنے کی فوری ادائیگیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشکاروں اور کسانوں کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،گنے کی ادائیگیوں کے حوالہ سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے کسان رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام بقیہ واجبات کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنایا جائے گا، عدم ادائیگی پر شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملز کی جانب سے عدم ادائیگیوں کی وجہ سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے کسانوں کی بڑی تعداد متاثر ہے ۔