ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا جھنگ کی منڈی ، ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ روز لمپی سکن ڈیزیز اور منہ کھر بیماری سروے کے سلسلے میں ضلع جھنگ کی مویشی منڈی اور گردونواح کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔
ان اداروں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع جھنگ دفتر، سول ویٹرنری ڈسپنسری ماجھی سلطان اور سول ویٹرنری ڈسپنسری مدوکی اور مویشی منڈی ضلع جھنگ شامل ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے حاضری، آؤٹ ڈور ریکارڈ، صفائی ستھرائی، کسان لائیو سٹاک بیٹھک اور ہائی سکول فوکس پروگرام، سپلائی چین، ادویات کا سٹاک ریکارڈ، سیرم اور ویکسینیشن ریکارڈ، دورے کے مجوزہ شیڈول، یومیہ ڈائری اور پرچی فیس رجسٹر، شجرکاری ریکارڈاور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ جاری ویکسینیشن کو بروقت مکمل کریں، کولڈ چین کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، منہ کھر اور لمپی سکن ڈیزیز بارے مویشی پال حضرات میں آگاہی مہم جاری رکھیں۔ اے ڈی آر ایس فارمر ایپ کے استعمال، کولڈ چین کے تحفظ اور ایس پی ایم ایس9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپلوڈنگ کو یقینی بنائیں۔