ٹھیکریوالا :تاجروں سے بھتہ وصولی پر5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تاجروں سے بھتہ وصولی کرنے پر5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 275 ج۔ب پینسرہ کے رہائشی وانجمن تاجران پینسرہ کے صدر عبدالفرید نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا۔۔۔
کہ رمضان میں ملزمان ثاقب،منور موچھا وغیرہ 5ملزموں نے اس کی دکان پر فی کس دکاندار 5 ہزار روپے طلب کرتے کہا کہ ہم نے کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر کو عیدی بھجوانی ہے ، میرے انکار پر ملزمان دھمکیاں دیتے چلے گئے ، بعدازاں ملزموں نے محمد رمضان،عابد علی وغیرہ 8دکانداروں سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے بھتہ لے لیا،تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔