ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق انچارج چوکی سدھو پورہ اے ایس آئی طاہر نصیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفت میں لے لیا، ملزمان کی شناخت عبدالرحمن اور احمد کے نام سے ہوئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں کررہے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے 7 لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے جس میں لاکھوں روپے نقدی، 1 موٹر سائیکل اور 1 پستول شامل ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔