میاں امجد انجمن غلہ منڈی آڑھتیاں کمالیہ کے بلامقابلہ صدر منتخب
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) میاں امجد اسلام امجد انجمن غلہ منڈی آڑھتیاں کمالیہ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔
انجمن کے سالانہ انتخابات 30 اپریل کو ہونا تھے،الیکشن بورڈ شیڈول جاری کر چکا تھا تاہم کسی مخالف امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے جس پر میاں امجد بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔