وین میں ممنوعہ سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور حوالات پہنچ گیا

 وین میں ممنوعہ سلنڈر نصب  کرانے پر ڈرائیور حوالات پہنچ گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ گمٹی چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نوید اللہ نے مسافر وین کو روکا جس کی جانچ پڑتال کرنے پر عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا، پولیس نے وین ڈرائیور ارشد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں