اے ڈی سی ٹوبہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل کا دورہ

اے ڈی سی ٹوبہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل کا دورہ

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح نے گزشتہ روز اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل کا دورہ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور اس دوران ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔ذیشان لبھا مسیح نے ہسپتال کے ریکارڈ کو چیک کر نے کساتھ مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔بعد ازاں ذیشان لبھا مسیح نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کروانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے جبکہ ہسپتال میں ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں ،ہسپتال کے امور بہتر انداز سے چلانے پر ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید اور انکی ٹیم بلا شبہ داد کے مستحق ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں