جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد

 جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی تحریک پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں پیغام پاکستان سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر روف اعظم،ارکان صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، ذوالفقار علی شاہ،ڈائریکٹر چنیوٹ کیمپس ڈاکٹر فلک شیر، حاجی نعیم نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیمینار میں فیکلٹی ممبرز اورطالب علموں کی بڑی تعداد موجودتھی۔سیمینار میں طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ قیام پاکستان کے بعداستحکام اورپیغام پاکستان کو اپنانا ہے ،جمعہ کے خطبات کے ساتھ ساتھ پیغام پاکستان کے بیانیہ کو تعلیمی اداروں میں طالب علموں تک پہنچایا جارہا ہے اورآگاہی سیمینارز کے انعقاد کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب بطور پاکستانی متحد اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ایک پیج پر ہیں،پیغام پاکستان کا مقصد شدت پسندی کے بیانیہ کو رد کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کے جید علماء کرام دہشتگردی کے خلاف فتویٰ دے چکے ہیں۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ پیغام پاکستان امن،محبت اور رواداری کا پیغام ہے ،اختلافات کو پس پشت رکھ کر ہمیں صرف پاکستان کو مضبوط سے مضبوط بنانے بارے سوچنا ہے ۔وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہا کہ طالب علم ‘‘قلم اٹھائیں بندوق نہیں علم پھیلائیں نفرت نہیں’’کو اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔حاجی نعیم نے کہا کہ دین اسلام جوڑنے کا نام ہے توڑنے کا نہیں۔ڈائریکٹر کیمپس نے پیغام پاکستان سیمینار کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں