دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں:آصف قادری

 دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں:آصف قادری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،مظلوموں کی حمایت کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ،بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ، جہاد کے عظیم فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلم حکمرانوں کو متحد ہونا ہوگا۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام صدائے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پرمفتی احمد یار سیالوی، مولانا اسلم سعید، ڈاکٹر تیمور خان،رضاحسین جٹ و دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ اور اس کے حواریوں کی خاموشی قابلِ مذمت ہے ، اسرائیل ایک ریاست نہیں بلکہ ظلم کی علامت بن چکاہے ، مسلم حکمرانوں کو اب محض بیانات سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،فلسطینی بچے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارچ کا مقصد فلسطینیوں کی آواز عالمی سطح پر بلند اور عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جنجھوڑنا ہے ،عالم اسلام کے حکمرانوں کو فلسطین میں جاری نسل کشی پر فوری ایکشن لینا ہوگا، عالمی طاقتوں کو دوہرے معیار ترک کرنا ہوں گے ۔پاکستان سنی تحریک مظلوموں کی حمایت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔مارچ کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی استحکام اور فلسطینیوں کی جلد آزادی و شہداء کی بلند ی درجا ت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں